Friday 15 July 2016

ان علامات سے ظاہر ہوتا آپ میں وٹامنز کی کمی ہے

ان علامات سے ظاہر ہوتا آپ میں وٹامنز کی کمی ہے

انسانی جسم کو بھرپور غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر جسم کو بھرپور غذائیت نہیں ملے تو جسم کمزور ہونے لگتا ہے۔ انسانی جسم کو جیسے کیلشیم ، میگنیشم منرلز کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح انسانی جسم کو وٹامنز کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اگر جسم میں وٹامنز بھرپور مقدار میں نہیں پہنچ رہے ہوں تو کئی بیماریاں چہرے، ہاتھ، پاؤں اور جلد پر نمودار ہونے لگتی ہیں۔ وٹامنز کی کمی سے آپ کے جسم کو سست بنادیتی ہے۔

وٹامنز کی کمی سے جو علامات جسم میں نمودار ہوتی ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔۔۔

٭ ناخنوں کا خود ہی ٹوٹ جانا

Your nails are brittle

جب آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی ہونے لگتی ہے تو اس کا اثر ناخنوں پر ہوتا ہے، جس کے باعث آپ کے ناخن نرم ہوجاتے ہیں اور وہ با آسانی ٹوٹ جاتے ہیں۔کوئی بھی کام کرنے سے آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں ، خاص طور پر جب آپ پانی میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔

وٹامنز اور منرلز گوشت کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے، جیسے مٹن، بیف، چکن اور سی فوڈ وغیرہ۔ اس کے علاوہ سبزیوں کے ذریعے بھی آپ بھرپور وٹامنز حاصل کرسکتے ہیں جیسے پالک، چھولے اور وہ تمام پھل جس میں وٹامنز وٹامن سی موجود ہو، انسانی جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

٭ بلڈ پریشر  ہائی رہنا

Your blood pressure is too high

وہ افراد جن کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے ، ان میں وٹامن ڈی کی کمی موجود ہوتی ہے ۔بلڈ پریشر زیادہ چکنائی والے کھانوں سے بڑھتا ہےیا وہ کھانے جس میں نمک کی تعداد زیادہ ہو اس سے بھی بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی آپ دھوپ میں بیٹھ کے پوری کرسکتے ہیں، کیونکہ دھوپ انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے اور اس سے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی ، دودھ ، مشروم اور اورنج جوس سے بھی وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوسکتی ہے۔

٭ بلڈ پریشر انتہائی کم ہوجانا

Your blood pressure is too low

وہ افراد جن کا بلڈ پریشر بہت کم رہتا ہے ، ان افراد میں وٹامن بی 12 کی کمی ہوتی ہے۔وٹامن بی 12 کی کمی سے آپ کے جسمانی اعضاء کمزور پڑ جاتے ہیں،جس کے باعث لوگ جوڑوں کے درد جیسی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

    وٹامن بی 12 کی کمی دلیے، بیف، دودھ اور انڈوں کے ذریعے پوری کی جاسکتی ہے۔

٭ مسلز کا اکڑ جانا

Your leg muscles are cramping

وٹامنز کی کمی سے جسم کے مسلز بھی اکڑ جاتے ہیں،اکثر افراد کو ورزش کے بعد مسلز اکڑنے کی شکایت ہوتی ہےیا کبھی تھوڑا ورک آؤٹ کرنے کے بعد بھی کچھ افراد کے مسلز میں درد شروع ہوجاتا ہے، یہ تمام وجوہات ناقص غذا کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کیلے، آلو اور ناریل کے پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ تھکن محسوس ہونا

You’re feeling tired

وہ افراد جن کو بے وجہ یا تھوڑا کام کرنے کے بعد تھکن محسوس ہوتی ہے ، ان میں وٹامن سی کی کمی موجود ہوتی ہے۔وہ افراد جو بہت زیادہ سیگریٹ پیتے ہیں، ان میں وٹامن سی کی کمی زیادہ پائی جاتی ہے۔

وٹامن سی کی کمی کو پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے، کیوی، اناناس، ٹماٹر، پالک، شملہ مرچ وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
-------------------------

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...