Friday, 15 July 2016

کیلشیم سے بھرپور چار غذائیں

کیلشیم سے بھرپور چار غذائیں
کیلشیم انسانی صحت اور بالخصوص ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی ضروری ہے جب کہ ماہرین 4 ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جن سے بھرپور مقدار میں کیلشیم حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کیلشیم کا شمار جسم کے لیے ضروری سمجھے جانے والے معدنیات میں ہوتا ہے اوریہ ہڈیوں کی نشوونما اور ان کی مضبوطی کے لیے بھی ضروری مانا جاتا ہے، بڑوں اور بچوں میں بھی کیلشیم کی کمی سے لاغرپن اور ہڈیوں کے کمزور ہوجانے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا ہمارے جسم میں کیلشیم کی مناسب مقدار کی وجہ سے ہماری ہڈیاں، ان کے جوڑ اور پٹھے اپنے افعال کئی گنا بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔ ویسے تو کیلشیم دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات سے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ خاص قسم کے اجزا سے سے آپ کیلشیم کی بھرپور مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔
بادام :
بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس میں بے شمار غذائیت چھپی ہے اور اس میں شامل فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ اس میں شامل کیلشیم جسم کو مناسب مقدار میں غذائیت فراہم کرتا ہے۔
انجیر:
انجیر کا شمار خصوصی طور پر سردیوں میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جب کہ اس میں شامل کیلشیم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی ہے لہٰذا اس کا استعمال کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
کینو:
کینو رس دار اور موسم سرما کا لذیذ پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے،اس پھل میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی شامل ہوتا ہے اور کیلشیم حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے۔
تل کے بیج:
تل کے بیج کا استعمال بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ کئی اقسام کے سرطان سے لڑنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا اس کا استعمال سلاد کے ساتھ مو¿ثر طریقے سے کیا جاسکتا ہے۔ہماری پوسٹس پڑھنے کیلئے ہمارا بلاگ یا ہمارا گروپ جوائن کریں
whatsApp:0096176390670
whatsApp:00923462115913
fatimapk92@gmail.com
http://www.dawatetohid.blogspot.com/
www.facebook.com/fatimaislamiccenter
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
-------------------------

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...