Thursday 30 March 2017

قرآن مجید سیکھنے کی فضیلت

*قرآن مجید سیکھنے کی فضیلت*

عن عقبہ بن عامر الجہینی (رضی اﷲ عنہ) قال: خرج علینا رسول اﷲ ونحن فی الصفہ فقال: ایکم یحب ان یغدو الی بطحان او العقیق فیاخذنا قتین کوما وین زہراوین بغیر اثم باﷲ عزوجل ولد قطع رحم؟ قالوا: کلنا یا رسول اﷲ، قال: فلان یغدو احدکم کل یوم الی المسجد فیتعلم ایتین من کتاب اﷲ عزوجل خیر لہ من ناقتین، وان ثلاث و ثلاث مثا اعدادھن من الابل (رواہ ابوداؤد)
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں:

ہم صفہ میں تھے کہ رسول اللہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا:

”تم سے کس کس کے جی کو بھاتا ہے کہ وہ روز صبح سویرے بطحان یا عقیق (مدینے سے نکلتے ہی پاس کے علاقے) میں جایا کرے اور دو موٹی تازی فربہ کوہان کو اونٹنیاں مفت میں پکڑ لایا کرے۔ نہ اس پر کوئی گناہ آئے اور نہ قطع رحم؟“

صحابہ نے عرض کی: یہ تو ہم سب کو پسند ہے اے اللہ کے رسول: فرمایا:

”تو پھر تم میں سے کوئی شخص صبح مسجد میں کتاب اللہ کی دو آیتیں سیکھ آیا کرے وہ دو ایسی اونٹنیاں مفت میں پکڑ لانے سے کہیں افضل ہے۔ اور اگر تین ہوں تو تین۔ جتنی آیتیں ہوں وہ اتنی ہی اونٹنیوں سے زیادہ نفع آور ہیں“!!!

نوٹ:تجوید کے ساتھ  قرآن مجید پڑھنے  کے لیے خواتین و حضرات کے لیے واٹس اپ پر فری سروس
معلم  قاری المحترم اشتیاق احمد ساقی (فاضل قرآءت عشرہ) اینڈ مصاعد  المحترم  ابو طلحہ
گروپ میں  ایڈ ہونے کے لیے  ان نمبرز پر رابطہ کریں
00961 76 390 670
0092 346 2115 913
0092 321 321 4077
0092 321 861 4134
00966 57 268 1299
0092 300 700 3012
0092 300 511 2195
0092 300 451 0041
00966 53 573 8044
زیر اہتمام فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...