Sunday 8 April 2018

فیس بک نے صارفین کی جاسوسی کا اعتراف کرلیا

فیس بک نے صارفین کی جاسوسی کا اعتراف کرلیا

(پوسٹ بائی:عمران شہزاد تارڑ )

نیویارک: فیس بک کے صارفین خبردار ہوجائیں کیونکہ اس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال غیر محفوظ ہونے کی تصدیق ہو
گئی ہے۔لہذا آپ کے ڈٹا کو غلط مقاصد کے لئے کبھی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک کے بانی نے صارفین کی معلومات کی خفیہ جاسوسی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے بانی و سربراہ مارک زکر برگ نے تمام پیغامات کو اسکین کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین ایسے پیغامات نہ بھیج سکیں جن سے فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک پر پوسٹس ، تصاویر اور پرائیویٹ پیغامات بھی چیک کیے جاتے ہیں۔
حال ہی میں فیس بک پر یہ الزامات بھی لگائے تھے کہ میانمار میں اس کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی جس کے نتیجے میں تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا۔ انسانی حقوق تنظیم نے میانمار کے واقعات میں ملوث ہونے پر فیس بک کی مذمت کی تھی۔ فیس بک نے دعویٰ کیا کہ اس نے میانمار جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا بلاک بھی کیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 11 اپریل کو امریکی کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہوں گے اور صارفین کی معلومات امریکی الیکشن میں استعمال ہونے سے متعلق الزامات کی وضاحت کریں گے۔  فیس بک پر الزام ہے کہ ایک انتخابی مشاورتی کمپنی نے امریکی الیکشن کے دوران فیس بک کے کروڑوں امریکی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی چلانے والوں کے حوالے کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ڈیٹا کو استعمال کرکے امریکی الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

البتہ مارک زکربرگ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک سے غلطیاں سرزد ہوئی جس کے نتیجے میں صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا، تاہم اب شرپسند ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کررہے ہیں جس کے بعد ایپلی کیشنز کے لیے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنا مشکل ہوجائے گا اور رسائی محدود ہو جائے گی۔

(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...