Tuesday 14 November 2017

بالوں میں خشکی وسکری کی وجوہات ،احتیاط اور علاج-


بالوں میں خشکی وسکری کی وجوہات ،احتیاط اور علاج-
(مرتب:عمران شہزاد تارڑ )

پانی قدرت کا ایک اہم خزانہ ہے انسانی جسم کا دارومدار بھی پانی پر ہے جس طرح زمین پر پانی کی مقدار خشکی سے زیادہ ہے اسی طرح انسانی جسم کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہے یہ زندگی کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے آج کل کے دور میں لوگ پانی کے بجائے انرجی ڑرنک کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جو کہ ایک خاموش قاتل ہے اور انسان کو اندر سے ختم کر دیتے ہیں اس سے انسانی جسم کے سوراخ بند ہو جاتے ہیں گردوں کی بیماریاں دل کی بیماریاں اور قبض اور خشکی وغیرہ ۔

آ ج کل کے دور میں لوگوں میں خشکی و سکری کی بیماری عام ہے جو کہ اتنی خاص نہیں بالکل اس کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایک نقصان دہ حالت اختیار کر لیتی ہے اور اس سے کھوپڑی کے خلیئے مردہ ہو جاتے ہیں اور یہ مردہ خلیئے بالوں میں ایک تہہ بنا لیتے ہیں جو بالوں میں خارش کا باعث بنتی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کر تی ہے جن مبں اکثر بالوں کا گرنا ٗ خشکی و سکری ٗ بالچھر وغیرہ وغیرہ اور یہ زیادہ تر نو جوان لڑکے اور لڑکیوں میں پائی جاتی ہیں کیونکہ وہ پانی کا استعمال بہت ہی کم کرتے ہیں۔

اسباب ماہرین جلدی امراض کے مطابق خشکی و سکری ایک چھو ٹے سے فنگس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ایک اور تحقیق کے مطابق کھوپڑی میں موجود آئل گلینڈز کا حد سے زیادہ حرکت کرنا بھی اس مرض کی علامت ہے اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں

اندرونی اور بیرونی اندرونی حالت
ہارمون کی زیادتی ٗ پریشانی ٗ الرجی اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہونی ہے جبکہ بیرونی حالت ناقص ہیر آئل کا استعمال ٗ ہیر سپرے اور کلرز وغیرہ

احتیاط مرغن اشیاء ٗ اچار ٗ چائے ٗ کافی اور مصالحہ جات کے زیادہ استعمال سے جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو جاتی ہے بعض لوگوں کو دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے الر جی ہوتی ہے اس لیئے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی میں احتیاط کر نی چاہیے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چا ہیے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کے مختلف نظام اور اعضاء اپنا کام درست طریقے سے کرتے ہیں۔

علاج ہمیں روز مرہ زندگی میں سبزیاں ٗ سلاد ٗ فروٹ ٗ دودھ اور انڈے اور جسم انسانی کی ضرورت کے مطابق پانی استعما ل کر نا چاہیے تاکہ ہمارے جسم کی قوت مدافعت بحال رہے اور ہمارا جسم کسی بھی قسم کی بیماری کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دے جب ہماری قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے تو ہمارے جسم پر بیماری کے اثرات نمودار ہو جاتے ہیں اس لئے ہمیں متوازن غذا اور قوت مدافعت کا خیال رکھنا چاہیے جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں بیرونی حالت کو ہم گھریلو نسخہء جات سے ٹھیک کر سکتے ہیں لیکن اندرونی حالت کے لئے میڈیسن کی ضرورت ہوتی ہے۔

بیرونی حالت اور اس کا علاج بیرونی حالت کو درج ذیل طریقوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

* بالوں کو دھونے سے پہلے لائم کا جوس بالوں میں لگانے سے خشکی و سکری اور چپچپاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔

* بالوں کو دھونے سے پہلے دھی لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے بالوں کو دھونے سے خشکی و سکری سے آرام آ جاتا ہے۔

* نیم کے پتوں اور نمک ملا کر پانی کو ابالیں اور تھنڈا ہونے پر اس سے بالوں کو دھونے سے بالوں کا گرنے اور خشکی و سکری سے بھی آرام ملتا ہے۔

* گندم کا تیل اور لیمن کے جوس کو مکس کر کے سر پر لگانے سے بھی آرام آتا ہے۔

*بیکنگ سوڈا
سر کے بالوں کو گیلا کر کے ان میں بیکنگ سوڈا لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اس دوران سر کو شیمپو سے ہر گز مت دھوئیں۔ بیکنگ سوڈا میں یہ جادو موجود ہے کہ یہ فنگس کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اور خشکی پیدا نہیں ہونے دیتا۔

*ناریل کا تیل
رات کوناریل کے تیل سے سر کی طرح م مالش کریں اور اگلی صبح سر کو کسی اچھی کوالٹی کے شیمپو سے دھو لیں۔

*لیموں کا استعمال
دو چمچ لیموں کا رس لے کر اسے سر میں لگائیں اور پھر پانی سے دھولیں ۔ ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور سر کو شیمپوسے دھونے کے بعد اسے لیموں والے پانی سے دھوئیں۔ لیموں میں موجو د پی ایچ سرکو خشکی سے صاف رکھتی ہے۔

* لہسن اور شہد
قدرت نے لہسن میں انٹی فنگل خصوصیت رکھی ہے اور اس کے استعمال سے خشکی بنانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔ لہسن کو پیس کر شہد میں شامل کریں اور سر دھونے سے پہلے لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے۔

*دہی اور سرسوں
دہی اور سرسوں کا تیل لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے سر پر لگانے سے خشکی ختم ہوجائے گی۔
جذب ہوجائے۔

*کچھ نیم کے پتے لے کر انہیں آدھے گھنٹے تک پانی میں ابالیں، اس کے بعد انہیں اچھی طرح پیس کر یہ پیسٹ سر میں لگائیں اور 40منٹ بعد سر دھو لیں۔

*سر کو شیمپو اور کنڈیشنر سے دھونے کے بعد سیب کے سرکے کے چند قطرے پانی میں ڈال کر اسے سر پر لگائیں ۔سرکے میں موجود پوٹاشیم سر کی جلد کے لئے بہت مفید ہے اور یہ مردہ خلیوں سے سر کی جلد کو نجات دیں گے۔

*میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پیس کر اسے سر میں لیپ کریں اور آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ عمل ایک ہفتہ جاری رکھیں۔

*کوار گندل سر کے بیکٹیریا اور فنگس کے لئے بہت مفید ہے لہذا اس کا جیل سر میں لگا کر 40منٹ بعد سر دھو لیں۔ اس سے آپ کا سر فنگس اور بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔

جب خشکی و سکری کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جن کو دور کرنے کے لئے ادویات کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے
دیسی اور ہومیوپھتک ادویات کو ترجیح دی جائے۔

بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com
خواتین و حضرات کے لئے علیحدہ علیحدہ گروپس موجود ہیں ۔واٹس اپ گروپ نمبر00923462115913

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...