Thursday 4 May 2017

ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

(جمع و ترتیب:عمران شہزاد تارڑ )

نوٹ :
کوئی بھی نئی چیز استعمال کرنے سے پہلے کلائی پر کچھ دیر لگا کر دیکھیں اگر چبھن نہ ہو تو پھر چہرے پر لگائیں ۔

ملتانی مٹی کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس کو چہرے پرلگانے سے آپ کی جلد صاف رہتی ہے یہ مٹی جلد سے داغ دھبے اور مہاسے صاف کردیتی ہے ۔اسے لگانے سے آپ کاچہرہ صاف ستھرا، چمک دار ہوجاتاہے۔
ملتانی مٹی کو جلد کے لئے کافی اچھا مانا جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھرنے لگتی ہے اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ اس میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جن کے بارے میں جان کر اسے اور بھی بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ا سکا استعمال چہرے کو دھونے فیس پیک کے طور پر اور بالوں کی کنڈیشننگ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میں زیادہ مقدار میں میکنیشیم کلورائڈ پایا جاتا ہے جو چمڑی کےلئے بہت ہی ضروری اور فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ یہ پوری طرح سے ہر بل اور نیچرل ہوتی ہے۔ ا س لئے اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتاہے۔
ملتانی مٹی کا استعمال آپ آئیلی اور ڈرائی دونوں طرح کی جلد کے لئے کر سکتے ہیں ، کیونکہ یہ جلد فرینڈلی ہوتی ہے۔

* اگر آپ کی جلد چکنی ہے توملتانی مٹی کاماسک بناتے وقت اس میں گلاب کاعرق بھی ملالیں۔ اس کے علاوہ اس میں دودھ، بادام کاتیل یاشہدملانے سے بھی چہرے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ماسک بناتے وقت اس میں ناریل یازیتون کاتیل ملانا ضروری ہے۔ ہرقسم کی جلد کے لیے لیموں کارس بھی مفید ہے۔ یہ قدرتی طور پر جلد کوصاف کرتاہے اور دافع عفونت (اینٹی سیپٹک) ہے۔ 

* آئیلی  سکن کے لئے آپ ملتانی مٹی کو گلاب کے پانی کے ساتھ پیک بنا کر استعمال کریں اور خشک جلد کے لئے اسے بادام کے پیسٹ کے ساتھ لگائیں ۔
چہرے کے داغ دھبے کو دور کرنے کے لئے ملتانی مٹی کو گاجر کے جوس کے ساتھ ملا کر فیس پیک بنا کر چہرے پر لگا نے سے تمام داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
آئیلی ا سکن کے لئے ملتانی مٹی کا پیسٹ سب سے زیادہ فائدہ مند رہتا ہے ۔ اسکن آئیلی ہونے سے اسکن کے مسام بند ہو جاتے ہیں اس سے مہانسے، سیاہ تل، اور وہائٹ ہیڈس نکلنے شروع ہو جاتے ہیں ، لیکن ملتانی مٹی کے استعمال سے یہ مسئلہ بہت آسانی سے دور ہو جاتا ہے۔

*خشک جلد کونارمل کرنے کے لئے ملتانی مٹی میں چندن پاوڈر ملا کر لگانے سے چہرے کی نمی بنی رہتی ہے ، جس سے چمڑی نرم ہو جاتی ہے۔
سن ٹیننگ والی جلد کو ٹھیک کرنے کے لئے ملتانی مٹی کو گلاب کے پانی یا ٹماٹر کے رس میں ملا کر لگانے سے فائدہ ملتا ہے۔
ملتانی مٹی بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کام بھی کرتی ہے۔ اسے کھٹی چھا چھ یا دہی کے ساتھ گھول کر اس سے بال دھونے سے بالوں کا روکھا پن ختم ہو کر چمک آجاتی ہے۔

*ایک بڑا چمچ ملتانی مٹی ،تین بڑے چمچ سنگترے کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک جلد کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے بہترین ہے ۔اس سے جلد کی زائد چکنائی دور ہوتی ہے۔
ملتانی مٹی کا ماسک بنانے کا طریقہ ۔۔۔
ملتانی مٹی چار بڑے چمچے ۔ لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ ۔ ہلدی ایک چھوٹی چمچی ۔ انڈے کی سفیدی دو بڑے چمچے ۔ ان تمام اشیاء کو ملا کر آمیزہ بنا لیں اور چہرے پر لیپ کر دیں ۔ اور آنکھوں پر کھیرے کی قاشیں کاٹ کر رکھیں اور ایک گھنٹے تک اسے سوکھنے دیں ، جب اچھی طرح سوکھ جائے تو سادے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ پھر اس کے بعد چہرے پر سکن رفریشنرلگائیں ۔

*شاید یہ واحد ماسک ہے جو ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے‘ یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسامات کو بند کرتا ہے ساتھ ہی چہرے کی جلد کو کس دیتا ہے‘ اس ماسک کو ہر قسم کے چہرے والی خواتین استعمال کرسکتی ہیں اس کے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے‘ کچی ملتانی مٹی‘ ایک انڈے کی سفیدی اور ایک ٹی اسپون شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں‘ ماتھے سے لے کر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے‘ کوشش کریں کہ آنکھیں بند ہوں اور چہرہ بالکل سپاٹ رہے‘ جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہو گیا ہے اور تناﺅ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

* ایک بڑا چمچ ملتانی مٹی تین بڑے چمچ دہی ،ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر لیپ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں ۔یہ جلد کی صفائی کرتا ہے ،بند مسام کھولتا ہے اور جلد کو صاف ستھرا بناتا ہے ۔

صاف و شفاف جلد

جلد کو شفاف اور صاف ستھری رکھنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں۔

٭…. غذا ہمیشہ متوازن استعمال کریں‘ شفاف جلد کے لئے پہلا قدم ہے۔

٭…. جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭…. جلد کی خوبصورتی کے لئے گرمی ضروری ہے۔

٭…. اکثر و بیشتر اتنا وزن کرتی رہیں اس سے آپ اسمارٹ رہیں گی۔

٭…. پرانے میک اپ پر نئے میک کی تہہ نہ تھوپیں بلکہ پہلے کسی اچھے صابن سے چہرے کو دھولیں پھر میک اپ کریں۔

٭…. فکر اور پریشانی خوبصورتی کی سب سے بڑی دشمن ہیں اس سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔

٭…. میک اپ صاف کرنے کے لئے کلیزنگ کریم کا استعمال عمدہ ہوتا ہے۔

٭…. ہمیشہ ہلکا میک اپ کریں زیادہ حسین نظر آئیں گی۔

٭…. چہرے کی مناسبت سے میک اپ کرنا پسند کریں
۔۔۔۔۔
بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...