Thursday 19 January 2017

سفید بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ کرنے کا آزمودہ حل

سفید بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ کرنے کا آزمودہ حل

بڑھاپے کی نشانی سفید بالوں کا مستقل علاج۔
 
سفید بال چاہے بالکل چھوٹی عمر میں بھی آ جائیں تو انہیں بڑھاپے کی نشانی سمجھا جاتا ہے، جب کہ آج کل ناقص اور فارمی غذاؤں کی وجہ سے جلدی سیاھی میلانن کی کمی سے بالوں کی سفیدی والا مسئلہ بہت عام ہے، اور بالوں کی سفیدی بڑھاپے میں ہی سجتی ہے جوانی میں تو انسان کی پرسنیلٹی کو داغ  دار بنا کے رکھ دیتی ہے۔ آیئے آج آپ کو یہ مسئلہ حل کرنے کا نہایت سادہ اور بے ضرر طریقہ علاج بتاتے ہیں لیکن دوا مسلسل چھ ماہ کھانا پڑے گی کیونکہ اس کمزوری پر قابو پانا بڑا مشکل بلکہ ناممکن سا کام ہے۔ جوارش جالینوس (اشرف لیبارٹریز یا کسی بھی قابل اعتماد  لیبارٹری ) یا (آفتاب قرشی) دونوں میں سے جس کمپنی کی بھی جوارش جالینوس مل جائے بڑی پیکنگ میں لیں تاکہ سستا پڑئے، روزانہ صبح شام  کھانے کے بیس منٹ بعد آدھا آدھا چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ کھالیں۔

*اخروٹ سے مستقل سیاہ بال اگانے کا طریقہ۔
اخروٹ کی گری کو قدرت نے بلکل دماغ کی بناوٹ کے حساب سے بنایا ہے، اسی مناسبت سے اخروٹ کو دماغ کی ہر قسم کی کمزوری کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کو پھر سے مستقل کالے کرنے کے لیے روزانہ صبح نہار منہ دو اخروٹ توڑ کر کھائیں، مسلسل آٹھ ماہ کھانے سے آپ کے بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ ہو جائیں گے اور بالوں کی گروتھ پر بھی بہت مثبت اثر پڑے گا، بال گھنے سیاہ ہو جائیں گے۔اور یہ دونوں عمل کرنے سے آپ کے جسم کی ہر چھوٹی موٹی کمزوری دور ہو جائے گی، معدہ جگر، دل و دماغ سب فٹ ہو جائیں گے۔ ضرور آزمائیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں بالکل بے ضرر اور انتہائی مفید ہیں۔

ترپھلا سے بالوں کی سفیدی کا آسان علاج۔

اگر آپ جوارش جالینوس نہ لے سکیں تو یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ترپھلا معدہ جگر اور خون کے امراض کے لیے بڑا مفید سمجھا جاتا ہے۔ ہرڑ، بہیڑہ، اور آملہ کے کے مرکب کو ترپھلا کہا جاتا ہے، تینوں ہم وزن میں لے کر پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور روزانہ رات سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں، انشأاللہ کچھ عرصہ استعمال کے بعد آپ کے بال پھر سے کالے سیاہ ہو جائیں گے۔ معدہ کے امراض سے خلاصی ہو جائے گی، ترپھلا بہت سے امراض جلد، اور بالوں کے امراض کا شافی علاج ہے۔
www.dawatetohid.blogspot.com

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...