Saturday 17 December 2016

ہم سوشل میڈیا پر کیوں کام کر رہے ہیں؟


ہم سوشل میڈیا پر کیوں کام کر رہے ہیں؟

سوشل میڈیا کی اہميت

آج کے دور میں اکثریت سوشل میڈیا سے بخوبی واقف ہے ۔سوشل میڈیا عصر حاضر میں ہر انسان کی ضرورت بن گیا ہے۔ اسکے ذریعے تقریبََاتمام ممالک ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔سوشل میڈیا دور حاضر میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔کسی بھی شعبے کی ترقی کی بنیاد ہی سوشل میڈیا پر منحصر قرار پائی ہے۔سوشل میڈیا (انٹرنیٹ,ٹی۔وی,کیبل ) نے دنیا کے کونے کونے میں رسائی حاصل کی ہے ۔انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا گوگل,یو ٹیوب وغیرہ میں تمام قسم کی معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔صرف ایک کلک سے کو ئی بھی ضروری مواد و معلومات ہمارے پیشِ نظر آجاتا ہے-اب بات آتی ہے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کی ,انکے ذدیعے ابلاغ کے عمل میں بہت آسانی ملتی ہے ۔جیسے واٹس ایپ,فیس بک,ٹو ئیٹر وغیرہ کي فاسٹ کالنگ, میسیجنگ,ریسیونگ,ایکسیپٹنگ جیسے فوائد سے اپنی بات بخوبی دوسرے تک پہنچانے میں ان کمیونیکیٹنگ سائٹس کو فروغ ملا ہے۔اب چونکہ اتنی سہولیات موجود ہیں تو کیوں نہ انکا استعمال بہترین سے بہترین بنایا جائے۔ ۔ ۔ان کے ذریعے خدا کے دین کی تبلیغ و اشاعت کا کام لیا جائے۔دین اسلام کو عام کیا جائے۔کیونکہدین ایسی خوشبو ہے جو ہر طرف پھیل کر رہتی ہےسوشل میڈیا پر دین کی اشاعت کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟آج کی نسل جو کہ دنیاوی زندگی کو دینوی زندگی پر ترجیح دیتی ہے ۔وہ سوشل میڈیا کے فوائد سے زیادہ اسکے نقصانات کے جنگل میں پھستےچلے جا رہے ہیں ۔خلوت میں اپنے دل اورآ نکهوں کی حوس کو پورا کرنے کیلئے اللّٰہ کے عذاب کو بهلا کر اپنی خواہشات کی تکمیل, سوشل میڈیا کا غلط استعمال گمراہی اور عذاب کی طرف لیے جا رہا ہے۔نئی نسل یہودیوں, عیسائیوں, ہندوؤں کےغیر مہذبانہ انداز کو سوشل میڈیا کےذریعے دیکھ کر متاثر ہو رہی ہے اور دین سے دوری اور دنیا سے دلجوئی اور غیر مسلم کلچر کی ترجیح کا باعث بن رہا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر دینی اور اصلاحی ویبسائٹس اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے قیام سے دین کی تعلیم کو سیکھنے اور سیکهانے کا کام جاری و ساری کیا جا رہا ہے

سوشل میڈیا پر دین کا کام

قرآن پاک میں ہے ِ

آل عمران آیت نمبر110

ترجمہ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کیلئے نکالی گئی تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہواللّٰہ تعالٰی نے ہمیں بہترین امت قرار دیا ہے اور اپنے دین کا عمدہ کام بھی سونپ دیا ہے۔اس لیے اللّٰہ کے پیغامات کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نئ نسل تک پہنچانے کی کاوش کر رہے ہیں تا کہ

نئ نسل میں نئے طریقہ ( سوشل میڈیا )کے ذریعے دینِ اسلام کو فروغ دیا جائے اور دینی احکامات شریعت کو سیکھنے اور سیکهانے کا کام ہو.آج کا انسان دنیا کی بهاگ دوڑ اور الجهنوں میں پڑا هے اور بهول چکا هے اس کا مقصد تخلیق کیا هے؟ اور اس کا مقصد حیات کیا هے ؟سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے دین کے فهم میں کمزوری پیدا کر دی هے اس لیۓدین کے فهم کو بڑهانے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دین کی دعوت دی جا رہی هے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دین کو سمجھ پائیں۔دین هم تک بہت هی قربانیوں اور کوششوں سے پہنچا هے اگر هم اس کو آگے نہیں پہنچائیں گے تو اللّٰہ ہماری جگہ کوئی اور لے۔آئے گا جو اسکے دین کا کام کرنے والے ہوں گے ۔اس کے دین کو پورے عالم میں لہرانے والے ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر کاماپنے رب کی وحدانیت کا اقرار اور سنت رسول صل اللّٰہ علیہ وسلم پر عمل اپنی دنیاوی و اخروی زندگی کو دین اسلام کی شریعت کے مطابق بسر کرنے کا حکم دینے کیلئے کام کیا جا رہا هے

اپنی حیات میں اپنے رب سے اپنے گناهوں کی معافی مانگ لیں اور آخرت کے عذاب سے بچ جائیں اور جنت کو پالیں۔سوشل میڈیا پر دین کا کام کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہندوؤں, یهودیوں اور کافروں نے سوشل میڈیا کو ہتهیار بنا کر اس کے ذریعہ سے مسلمانوں کو اپنے شکنجے میں کر رکها هے ۔

آ ج کا انسان

اپنے رب کو بهول بیٹها هے اور دنیا کمانے میں مصروف هےانہوں نے نبی ﷺکو بهلا کر ایسی شخصیات کو اپنا آئیڈیل بنا لیا هے جن کا ان کی ذندگی میں کوئی عمل و دخل نہیں ہے۔قرآن پڑ هنے اور سننے کی بجائے گانے گانا بجانا اور سننا همارا شعار هو گیا ہے۔دینی اخلاقیات پر عمل کی بجائے غیر مسلموں کے غیر مہذبانہ انداز کو اپناتے چلے جا رہے هیں ۔نمازیں ادا کرنے کی بجائے فضولیات میں اپنا وقت صرف کر رہے هیں۔روزے رکھنے کی بجائے  ڈائٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہےوالدین کی اطاعت کے بجاۓ برے دوستوں کی صحبت سے اثر انداز ہوا جاتا ہے۔هماری نسل میں جذبہؑ جهاد اور همدردی مکمل طور پر ختم هو چکا هے بلکہ نسل فلمی اداکاروں کی طرح جنونی بننے کی کوشش کر رہی ہے۔هماری نسل سوشل میڈیا کے ذریعہ غیر مسلم سے دوستی رکھتی ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر ان جیسا ماڈرن بننے کی جستجو میں لگی هے

 ترجمہ اے ایمان والو اپنے لوگوں کو چهوڑ کر دوسروں کو جگری دوست نہ بناؤ وه تم سے برائی کرنے میں کوئی کمی نہیں چهوڑتے وه چاہتے هیں کہ تم مشکل میں پڑو بغض ان کے مںہؤوں سے ظاہر هو چکا هے اور جو وه چهپاتے هیں وه اس سےبھی زیاده هےتحقیق ظاھر کیں  ھم نے  تمھارے لٰئے نشانیاں اگر ہو تم عقل اکھتے

مسلمانوں کو غیر مسلموں کےشکنجے سے بچانے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے تعلیم کو عام کیا جا رہا ہے ۔غیر مسلم صرف مسلمانوں کی بربادی چاہتے ہیں ۔وہ مسلمانوں کے خیر خواہ ہرگز نہیں ہو سکتے وہ بہت ہی باآسانی مسلمانوں کی جڑوں کو کاٹ رہے ہیں تا کہ وہ مسلمانوں کو اپنا غلام بنا لیں۔غیر مسلموں سے نفرت اور جذبہ جہاد کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے اور دین کو سیکھنے سکھانے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے ۔دین کا کام ہمیں نبی کریم ﷺکے ذریعے ملا ہے ۔ ختم نبوت کی وجہ سے ہمیں اسکو آگے پہنچاناہے۔ہم آج کے معاشرے میں دین اسلام کے قاصد ہیں(ہم اس دین کو دنیا کے کونے کونے پر پھیلائیں گے اور کفرو نفاق کا خاتمہ کر نا ہے ( ان شاءاللّٰہگمراہی کا اندھیرا بہت سیاہ اور کالا ہے اسلئے دعوت و اصلاح کا ایسا کام کرنا ہو گا گمراہی اور جہالت کی اس تاریکی میں روشن شمعیں بن کر اسطرح سے جگمگائیں کہ پورے عالم میں گناہ اور گمراہی کا اندھیرا چھٹ جائےمختصرا یہ کہ اپنے رب کی پہچان ,اتباع نبوی اور ارکانِ اسلام اور قرآنی تعلیمات , تعلیمات حدیث نیز تمام دین جو کہ ١٤٠٠ سال پہلے ہمارے نبیﷺ نے ہم تک پہنچایا ۔ہمیں اسے ہر ممکن کو شش کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا نا ہے ۔کیونکہ سوشل میڈیا اسلام کی تبلیغ کے لئے سپلائی لائن کی اہمیت رکھتا ہے۔اللّٰہ ہمارے اس کام میں ترقی و برکت عطا فرمائےا ور ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما لے اور ہم سے راضی ہوجاۓ اور ہم اپنے مقصدِحيات کو پالیں آمین۔

اس دنیا میں رہ کر ہم خود کو گناہوں سے بچالیںچلو زندگی گزارنے کےکچھ اصول اپنا لیں

اسلام میں عورتوں کے حقوق


اسلام میں عورتوں کے حقوق

( از قلم نائلہ یقوب)
عورتوں کے حقوق کے متعلق جاننے سے پہلے کہ اسلام عورت کو کیا حق دیتا ہے.ہماری اپنی سوچ حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے وگرنہ اکثر اوقات ہماری سوچ ہمیں صراطِ مستقیم سے دور لے جاتی ہے –اگر ہم اسلام میں خواتین کےحقوق کو مغربی ذرائع ابلاغ کی صورت گری دیکھیں گے تو لا محالہ ہمیں ماننا پڑے گا کہ یہ پسماندہ اور فرسودہ ہیں –آزادی نسواں کا مغربی نعرہ درحقیقت عورت کے جسمانی استحصال، آبروریزی اور رو آزادی انحطاط پر پردہ ڈالنا ہے –اسلام میں عورت کو کیا مقام ديئے جانے کی بات کرنے والے مغربی معاشرے نے درحقیقت اسکی حثییت کو کم کر کے اسے داشتہ اور آسانی سے دستیاب جنس بنا دیا ہے – وہ آزادی اور کلچر کے نام پر جنسی سوداگروں اور حظ طلبوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہیں – جبکہ اسلام نے چودہ سو سال قبل زمانہ جاہلیت میں اپنی اصیل انقلابی تعلیمات کے ذریعے عورت کو اس کا صحیح مقام اور جائز حقوق ديئے ہیں – معاشرے میں عورت کی سر بلندی اور حریت کے لئے جدوجہد کرنا اور ہمارےدیکھنے ، سننے ، سوچنے ، سمجھنے اور جینے کے انداز میں تجدد یعنی مثبت تبدیلیاں لانا اسلام کا مقصد تھا ، ہے اور رہے گا –انشاءاللہاسلام مرد اور عورت کی برابری پر یقین رکھتا ہے لیکن برابری سے مراد بعینہ تماثل اور یکسانیت نہیں – اسلام میں مرد اور عورت کا کردار باہمی معاونت ، تعمیر اور تکمیل کا ہے نہ کہ تصادم ، تخریب اور تنقیص کایہ باہمی رفاقت اور شراکت ہے نہ کہ بالادستی اور فوقیت کے حصول کے لئے رقابت اور خصومتدیکھا جاۓ تو اسلام عورتوں کے حقوق کو چھ طرح کے اساسی اقسام میں تقسیم کرتا ہےروحانی حقوقاس میں اسلام نے برابری کا حق دے رکھا ہےسورة نساء آیت124 میں اللّہ فرماتے ہیںاور جو نیک اعمال کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاۓ گااس آیت سے یہ بات بخوبی روشن ہو جاتی ہے کہ جنت کے حصول کے لئے مرد ہونا ضروری نہیں – اب خود سوچیں یہ اسلامی حقوق جدت پذیر ہیں یا فرسودہ-

 معاشی حقوق

ایک حقیقی معاشرہ خواتین ڈاکٹر ماہر امراضِ نسواں(GYNECOLOGIST ) ، معلمات اور نرس کے بغیر وجود میں نہیں آ سکتا – اسلام عورت کو ایسے حقوق سے نہیں روکتا – بلکہ وہ ملازمت جس میں بے حیائی کا پہلو ہو ، جو حجاب کے منافی ہو اور شرعی حدود کے مخالف ہو تو اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا – کچھ ایسے کام ہیں جن کا کرنا اسلام نے مرد عورت دونوں پہ حرام کر دیا ہے مثلا شراب پیش کرنا ، ہوٹل میں جوا خانوں کی ملازمت اور دیگر غیر اخلاقی اور بد دیانتی کے کام –اسلام میں عورت کے معاشی حقوق کے متعلق حضرت خدیجہ رضی اللّہ عنہا کی مثال بہترین ہے جو اپنے وقت کی کامیاب تاجر خاتون تھیں اور اپنے کاروباری معاملات اپنے شوہر حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم کے ذریعے انجام دیتی تھیں – یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو وراثت کا حق دیا ہے – وہ بہن کی شکل میں ہو یا بیٹی یا بیوی ، ہر صورت میں اسکا حق مقرر کر دیا ہےاسلام عورت کو معاشی حقوق دیتا ہے لیکن عورت کے سپرد چونکہ بچوں کی تربیت اور کنبے کی دیکھ بال کی ذمہ داریاں بھی ہوتیں ہیں اس لیے معاشی حق مال و دولت مرد کے ذمہ ہے لیکن عورت کو منع نہیں

 معاشرتی حقوق

 

عورت جس روپ میں ہوتی ہے اسلام اسے اسی روپ کے معاشرتی حقوق دیتا ہے – اگر عورت بیٹی کے روپ میں ہے تو اسے زندہ دفن نہ کرنے دینا ،اسکی اچھی پرورش پر آخرت میں انعام ،اسکی ولادت پر خوشی کا اظہار ،اسے رب کی رحمت سمجھناجب یہی بچی بیوی کے روپ میں ہوتی ہے تو اسلام بیوی کے بہت خوبصورت حقوق مہیا کرتا ہے ؛ اسے پیار سے سمجھانے کا حق ،اسکی ضروریات کو پورا کرنے کا حق اور پھر بہترین شخص اسے قرار دینا جو اپنے اہل کے لئے،اپنی بیوی کے لیۓ بہتر ہو –

سورہ بقرہ آیت187 میں رب العزت فرماتے ہیں

“وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم انکے لئے لباس ہو -“

اس میں لباس سے مراد پردہ اور زینت ہے – یہ چولی دامن کا ساتھ ہے –اور اگر عورت ماں کے روپ میں ہو تو اسلام اسے ماں کے روپ میں حق دیتا ہے –

سورہ انعام آیت151 میں اللّہ فرماتا ہے

“اور والدین پر احسان کرو -“

احمد اور ابن ماجہ میں مروی ہے کہ

“جنت ماں کے قدموں تلے ہے -“

مطلب یہ کہ اگر آپ ماں کی تکریم کرتے ہیں ،نرمی اور حسن سلوک روا رکھتے ہیں اور اسکے ساتھ عزت واحترام سے پیش آتے ہیں تو انشاءاللہ آپ جنت میں جائیں گے –

اور اگر یہی عورت بہن کے روپ میں ہو تو

سورة توبہ میں آتا ہےآیت 71

“اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے مددگار اور دوست ہیں – “

اس میں دوست سے مراد اور کوئی رشتہ نہ ہو تو وہ بہن بھائی ہیں

تعلیمی حقوق

قرآن کی نازل ہونے والی پہلی آیت ہی تعلیم پر گفتگو کرتی ہے –(سورہ علق پہلی5 آیات )

کہ جس میں نماز کی روزے کی یا حج زکوۃ کی بات نہیں کی گئی بلکہ علم کی کی گئیعورت خیالات تعلیم کے متعلق آج سے چودہ سو سال پہلے اگر دیکھا جاۓ توام المؤمنین حضرت عائشہ رضی آللّہ عنہا آپ ایسی فقیہانہ تھیں کہ صحابہ اکرام بلکہ خلفاۓ راشدین تک کو اپ نے راہنمائی سے نوازا – آپ کے مشہور شاگرد

،عروہ بن زبیر کہتے ہیں ” قرآن، فرائض، حلال و حرام، فقہ و شاعری، طب، عرب کی تاریخ اور نسب کا عالم حضرت عائشہ ؓ سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا -”اسکے علاوہحضرت صفیہ رضی آللّہ عنہا علیہ فقہ کی ماہر خاتون تھیں –ام سلیم جو کہ انس رضی اللّہ عنہ کی والدہ تھیں ،دعوت و تبلیغ میں ماہر تھیںاسی طرح ام الدرداء کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جدید علوم میں خاص مہارت رکھتی تھیں –امام بخاری کہتے ہیں وہ اپنے حیطہء علمی میں ماہر تھیں – اور یہ اسلام ہی ہے جو عورت کو علم حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے –

قانونی حقوق

 اسلام نے مرد اور عورت کو ایک جیسا قانونی حق دیا – قانونی حق میں مرد عورت سب برابر ہیں – جیسے کہ سورہ مائدہ میں ارشاد فرمایا ہے کہ“اور چوری کرنے والے مرد اور چوری کرنے والی عورت کے ہاتھ کاٹ دو -“اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر جرم مرد نے کیا ہے یا عورت نے ،سزا ایک جیسی ہے – اسی طرح سورة نور میں ہے کہ“زنا کار مرد اور زنا کار عورت کے لئے سو سو کوڑے ہیں -”اس سے معلوم ہوا کہ اسلام نے سزا میں مرد یا عورت میں فرق نہیں کیا -ایسا نہیں کیا کہ مرد کو کم یا زیادہ سزا دی بلکہ برابر دی –آج ہمارے معاشرے میں عورتوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ بدکردار ہے اور طوائف تک کہا جاتا ہے – اسلام عورت کو یہ حق مہیا کرتا ہے کہ اگر یہ عورت اس الزام لگانے والے کو عدالت میں پیش کرے تو عدالت اس شخص سے چار گواہ مانگے گی – اور گواہ نہ ملنے پر اسلام نے حق دیا ہے کہ اس شخص کو الزام لگانے کی وجہ سے اسی کوڑے لگاۓ جائیں گے –

سیاسی حقوقاسلام عورت کو ووٹ دینے کا حق دیتا ہے – قرآن میں سورہ ممتحنہ میں ارشاد ہوتا ہے

“اے نبی صلی اللّہ علیہ والسلام جب مومن عورتیں اس بات پر آپ سے بیعت کرنے آپ کے پاس آئیں کہ وہ اللّہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ زنا کا ارتکاب کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر لائیں گی اور نیک کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی تو ان سے بیعت لے لیں اور ان کے لۓ اللّہ سے مغفرت طلب کریں – اللّٰہ یقیناً بڑا بخشنے والا اور رحیم ہے -”اس آیت میں بیعت لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ لفظ آج کل کے لفظ ووٹ سے کہیں زیادہ جامع اور وسیع مفہوم رکھتا کے –ان سب حقوق کو دیکھتے ہوۓ ہر صاحبِ عقل جان سکتا ہے کہ اسلام کے علاوہ اور کوئی بھی اس دنیا میں نہ ایسا کوئی مذہب ہے نہ ہی کوئی ایسی ریاست ہے جو عورت کو اس قدر خوبصورت حقوق دے سکے – واحد اسلام ایسا دین ہے کہ اس کی مذہبی کتاب میں عورت کے نام سے پورة ایک. باب موجود ہےجو کہ سورة النساء کے نام سے موجود ہے-

منہج اور منہج سلف کا تعارف

منہج اور منہج سلف کا تعارف

منہج کالغوی معنیٰ: منہج عربی زبان میں ایسے راستے کے لئے بولا جا تا ہے جس کے اندر تین خصوصیات پائی جائیں۔ (۱)وضاحت (۲) ظہور (۳) سیدھا ہونا ۔اسی سے ایک دوسرا لفظ ’’منہاج ‘‘ اسی معنی کے لئے آتا ہے جس کو قرآن نے بھی استعمال کیا ہے ۔ فرمایا:{ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَّمِنْهَاجًا } (المائدہ:۴۸)ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس آیت میں منہاج کی تفسیر ’’سبیل اور سنۃ‘‘ سے کی ہے ۔اور سبیل و سنۃ دونوں کا معنی راستہ ہوتا ہے۔ ( المنھج السلفی :۱۰)منہج کی اصطلاحی تعریف: منہج دراصل ایسے قواعد کو کہتے ہیں جو علمی مطالعہ کی کسی بھی محنت کو محکم کر دیتے ہیں ۔ مثلاً :عربی زبان کے قواعد ، تفسیر ، فقہ اور عقیدہ کے اصول منہج کہلائیں گے ۔ اس کی جویہ ہے کہ یہ علوم اسلام کا مطالعہ اور اسلام کے اصولوں کو منضبط اور مرتب کردیتے ہیں۔ (منھج الاستدلال :۲۰)تعریف کی تشریح: منہج ایک طرح سے کسی بھی چیز کے اصول و ضوابط کا نام ہے اگر اسلام کے مطالعہ میں عربی زبان کے قواعد تفسیر ، فقہ ،حدیث وغیرہ کے بنیادی اصولوں کو سامنے رکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے مطالعے میں اسلام کا منہج بھی پیش نظر رہا ہے ۔منہج کی اہمیت: منہج کی اہمیت کو درجہ ذیل نکات سے سمجھا اور جانا جا سکتا ہے :۱۔منہج اول تو علم کی حفاظت کرتا ہےاور اس سے آگے کی بات یہ ہے کہ منہج کے ذریعہ علم کا نظام درست ہونے کے ساتھ اس کا میدان کشادہ ہو جاتا ہے ۔ اور اہل علم سطحیت سے نکل کر ایک معیار پا لیتے ہیں ۔۲۔ منہج انسانی عقل اور ذہن سے تعلق رکھنے والے امور کوطے شدہ اصولوں کا پابند بناتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہےکہ مطلوب موضوعات کی حقیقت تک رسائی ہو جاتی ہے۔۳۔منہج انسانی فکر کو ایک محور پرمرکوز کر دیتا ہے یوں انسانی فکرکسی بھی شۓ کو مکمل شرح و بسط ، نئے تسلسل اور نمایاں اسلوب میں بیان کرنے کی پابند ہوجاتی ہے ۔منہج کی اقسام: اب تک ہم نے یہ جان لیا کہ منہج وہ عمل ہے جو کسی کام کا راستہ زاویہ اور اسلوب بتلاتا ہے ۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو منہج کی کئی اقسام بھی ہیں یہاں بعض قسموں کا اجمالی ذکر کیا جارہا ہے ۔(۱) دعوتی منہج : افکارو نظریات کو دوسروں تک منتقل کرنے کے لئے جو اسلوب اپنایا جاتا ہے اسے دعوتی منہج کہا جاتا ہے ۔ اس باب میں ہر جماعت اور گروپ جداگانہ منہج رکھتا ہے ۔ سلف کا منہج قرآن و سنت کو میزان بتاتا ہے جب کہ دوسرے لوگ عقل کو مناظرہ اور دعوت کی روح مانتے ہیں ۔(۲) علمی منہج : اس کا تعلق کسی جماعت یا تنظیم سے نہیں بلکہ ہر اس شخص سے ہےجو لکھنے اور بولنے سے جڑا ہوا ہے یاوہ شخص لکھی اور بولی جا نے والی چیز میں فن کی رعایت اور خود موضوع کے تمام اصول و قواعد کو اپنانے کا اہتمام کرتا ہے تو کہا جائے گا اس کا منہج علمی ہے ۔ اس کے بر عکس ہونے پر سطحیت اور کم علمی وغیرہ تعبیرات اس پر صادق آئیں گی۔(۳) تربیتی منہج : اس سے مراد سکھلانے اور پڑھانے ،مشق و تمرین کرانے کا طریقہ ہوتا ہے آج کل تعلیم و تعلم کے بہت سے مناہج ہیں کسی کا ہدف قرآن و سنت ہے کسی کا مقصد تصوف ، جبکہ کوئی قدیم اور فرسودہ مذاہب و ادیان کی تقلیدانہ روش کو اپناتاہے تو کوئی موجودہ ملحدانہ سسٹم کو عمل میں لاتا ہے ۔(۴) فکری منہج : کسی بھی جماعت ، تنظیم ، اور انسان کے نظریات ، افکار اور ذہنی سوچ کا جو دھارا اور رخ ہے اسے فکری منہج سے تعبیر کیا جاتا ہے۔یہ قسم دوسری اقسام کی بنسبت زیادہ وسعت رکھتی ہے کیوں کہ اس میں عقائد اور سلوکیات بھی شامل ہیں ۔ اسلامی تاریخ میں جتنے بھی فرق اور تحریکات پیدا ہوئیں ان کے عقائد خواہ صحیح ہوں یا غلط ساری چیزوں کو فکری منہج ہی سے تعبیر کیا جاتا تھا ۔منہج کی اس قسم میں کئی مناہج آتےہیں :ے•سلفی منہج : جس کی تفصیل آگے آرہی ہے ۔ے•کلامی اور اعتزالی منہجے•صوفی منہجے•خارجی اور انحرافی منہجمنہج سلف کا مفہوم: منہج سلف سے مراد وہ راستہ ہے جس پر چل کر تابعین ، تبع تابعین اور ان کے بعد کے ائمہ سلف تمام باطل فرقوں سے الگ اور ممتاز رہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :{ وَأَنَّ هٰذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلا تَتَّبِعُواْ السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنسَبِيلِهِ ذَالِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ }’’کہ یہی سیدھا راستہ ہے تم اسی کی پیروی کرو اس کے علاوہ کسی اور راستے کی پیروی نہ کرو اگر تم نے اس کے علاوہ راستہ کی پیروی کی تو سیدھے راستے سے بھٹک جاؤ گے ۔ میں تمہیں اسی چیز کی وصیت کرتا ہوں تاکہ تم اللہ سے ڈرنے والے بن جاؤ‘‘۔ (سورۃ الانعام : ۱۵۳)اسی طرح سے اللہ کےرسول ﷺکا فرمان ہے :عن عبد الله بن مسعود قال : خط لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم خطا ثم قال هذا سبيل الله ثم خط خطوطا عن يمينه وعن شماله ثم قال هذه سبل قال يزيد متفرقة على كل سبيل منها شيطان يدعو إليه ثم قرأ { إن هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله } ابن مسعود رضی اللہ عنہ حدیث کے راوی ہیں کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ہمارے لئے ایک خط کھینچا پھر کہا کہ یہ اللہ کا راستہ ہے پھر اس خط کے دائیں بائیں کئی خطوط کھینچے اور کہا یہ مختلف راستوں میں ہر راستے پہ شیطان بیٹھا ہے جو اس کی طرف بلا رہا ہے پھر اللہ کے رسول ﷺ نے یہ آیت پڑھی :{و أن هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله}(مسندأحمدبن حنبل:۱؍۴۳) ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں ایک حدیث ذکر کی ہے۔ أبان بن عثمان کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ صراط مستقیم کیا ہے ؟تو آپ نے کہا محمد ﷺ نے ہم کو ایک کنارہ پر چھوڑا ہے جس کا کونہ جنت میں جاتا ہے جسکے دائیں بائیں بہت سے راستے ہیں ان راستوں پر کچھ لوگ ہیں جو وہاں سے گزرنے والے تمام لوگوں کو بلاتے ہیں جس نےدائیں بائیں والے کسی بھی راستے کو اختیار کیا وہ جہنم میں جائے گا اور جس نے صراط مستقیم کو اختیار کیا وہ اس کے ساتھ جنت تک جائے گا پھر ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت کی : {وأن هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله }( تفسیر ابن کثیر میں اس آیت کی تفسیر میں ابن کثیر نے ذکر کیا ہے )۔اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہے : ’’ تركتكم على البيضاء ليلها كنهارها لا يزيغ عنها بعدي الا هالك ‘‘کہ میں نے تم کو روشن شاہراہ پر چھوڑا ہے جس کا دن بھی رات کی طرح ہے جس سے صرف ہلاک ہونے والا ہی اعراض کر سکتا ہے ۔ (مسندأحمدبن حنبل:۴؍۱۲۶)سلف کی لغوی تعریف:’’ سَـــلَـــفَ يَـــسْـــلُــــفُ سَـــلَـــفَــاً و سُــلُـــوْفًا‘‘=آگے جانا ۔اسی سے ’’سالف ‘‘ہے جس کا معنی ہے آگے گزرنے والا ۔ گویا آدمی کے آبا و اجداد اور جو اس سے پہلے گزر گئے اس کے سلف ہوئے۔غرض عربی زبان میں سلف آگے بڑھ جانے ، پہلے آنے اور زمانہ کے اعتبار سے سبقت کرنے کے معنی میں آتا ہے ۔جیسے آبا و اجداد ہمارے ’’سلف‘‘ ہیں کیوں کہ یہ ہم سے پہلے آئے ، اسی طرح سے اگر کوئی قوم سفر کررہی ہے توجو لوگ آگے چلنے والےہیں پیچھے والوں کے سلف کہلائینگے ۔کیوں کہ آگے والے لوگ چلنے میں سبقت کر گئے ۔ اسی طرح سے کھانے میں ابتدائی چیزیں جو کھائی جاتی ہیں ان کو ’’سلفہ‘‘ کہا جاتا ہے کیوں کہ انہیں دوسرے کھانوںکے مقابلے پہلے کھایا گیا ۔(منہج السلف :۲۸)سلف کے تین اہم اطلاقات:۱۔آگے جانا :قرآن میں لفظ سلف آٹھ مقامات پر اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اور ان تمام مقامات پر اللہ نے لفظِ سلف آگے نکل جانے کے معنیٰ میں استعمال کیا ہے۔حدیث میں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے لیکن حدیث میں اس معنی کے علاوہ دو اور معانی کے لئے آیا ہے ۔۲۔قرض:’’أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلاً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَأَلَ بَعْضَ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنْ يُسْلِفَهُ أَلْفَدِينَارٍ‘‘اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کے ایک آدمی نے کسی اسرائیلی ہی سے کہا کہ اسے وہ ایک ہزار قرض دے دے۔ خود اللہ کے رسول ﷺ نےبھی ذاتی طور پر قرض کے لئے لفظ’’ سلف‘‘ کہا ہے۔(صحيح البخاري ـ حسب ترقيم فتح الباري:۳؍۱۲۴) اور مذکورہ حدیث بھی در حقیقت اللہ کے رسول کے استعمال کا پتہ دیتی ہے۔۳۔ بیع سلم کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے ۔اللہ کے رسول ﷺ کی حدیث ہے ۔’’فَقَالَ مَنْ سَلَّفَ فِي تَمْرٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ‘‘.اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : کہ جو شخص بیع سلم کرے تو چاہئے کہ معلوم وزن اور معلوم ناپ میں بیع کرے۔ (صحيح البخاري ـ حسب ترقيم فتح الباري:۳؍۱۱) یہا ں پر’’ سلف‘‘ سے مراد بیع سلم ہے ۔سلف کی اصطلاحی تعریف: ان تینوں صدیوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے جنہیں اللہ کے رسول ﷺ نے ’’خیر القرون‘‘ سے تعبیر فرمایا ہے ۔ انہیں لوگوں کو عام طور پرسلف صالحین کےلفظ سے یاد کیا جاتا ہے۔عَنْ عَبْدِ اللّٰهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صلى الله عليه وسلم- :’’خَيْرُ أُمَّتِى الْقَرْنُالَّذِينَ يَلُونِى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ‘‘آپ ﷺ کا فرمان ہے : سب سے بہتر زمانہ میرا زمانہ ہے پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہونگے پھر وہ لوگ جو ان سے ملے ہوئے ہونگے۔(صحيح مسلم ـ مشكول وموافق للمطبوع:۷؍۱۸۴) یہاں مراد صحابہ کرام ، تابعین اور تبع تابعین ہیں ۔لیکن اسی دور کے گمراہ فرقے خوارج ، رافضہ،قدریہ، اشعریہ، مرجئہ ، معتزلہ اور جہمیہ اس فضیلت میں شمار نہیں ہونگے کیوں کہ انہوں نے دین اسلام میں بدعات ایجاد کیں اور صفات الٰہیہ میں ایسی غلطیاں کیں جس کی بنا پر وہ صراط مستقیم سے بہت دور ہو گئے ۔البتہ یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ عام گفتگو میں یا تحریر وں میں بھی جو لوگ اسلاف کے منہج پر چلے انہیں بھی سلف لکھا اور بولاجاتا ہے ۔ بہت سارے لوگ اس فرق کو ملحوظ نہ رکھنے کے سبب متعدد قسم کے اعتراضات کرنے لگتے ہیں ۔سلفیت کیا ہے ؟ لفظ ’’سلفیت ‘‘صفت بیان کرتا ہے یعنی سلف والی صفات اور سلف والا طریقہ کسی کے اندر پایا جائے تو کہیں گے کہ اس کے اندر سلفیت ہے ۔ے گویاسلفیت وہ منہج ہے جس پراللہ کے رسول ﷺ اور قرون مفضلہ کے لوگ قائم رہے اور جس کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:’’لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِى قَائِمَةً بِأَمْرِ اللّٰهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ أَوْ خَالَفَهُمْحَتّٰى يَأْتِىَ أَمْرُ اللّٰهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ ‘‘.’’میری امت میں ہمیشہ ایک گروہ حق پر قائم رہے گا جو کوئی انہیں نقصان پہنچانا چاہے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ اسی طرح قائم رہے گا ‘‘۔ (صحيح مسلم ـ مشكول وموافق للمطبوع :۶؍۵۳)ے یہ وہ منہج ہے جس پر سلف صالح کا اعتماد رہا ہے اور جس پر وہ اپنے عقائد ، معاملات ، احکام، تربیت ، دعوت ،اور تزکیہ نفس پر چلے ۔ دین کے حصول ، اس کی فہم ، اس پر عمل اور دعوت کا یہی منہج اللہ کے اس قول کے مصداق ہے ۔{وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُون َ}’’ہماری مخلوق میں ایک ایسی جماعت بھی ہے جو دین حق کی رہنمائی کرتی ہے اور اسی کے ذریعہ انصاف کرتی ہے‘‘ ۔ (سورہ : الاعراف : ۱۸۱)خلاصہ : مختصر لفظوں میں سلفیت کو اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے : کہ سلفیت نام ہے پورے دین کو تسلیم کرنے ، اس کو سمجھنے ،اس پر عمل کرنے اوراس کی دعوت دینے میں قرون مفضلہ کے صالحین کا طریقہ اختیار کرنے کا ۔سلفی کون ہیں ؟ ہر وہ شخص جو عقیدہ، شریعت، اخلاق اور دعوت کے اعتبار سے سلف کے منہج پر ہو وہ سلفی ہے ۔ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’إن السلف هم أهل القرون المفضلة ،فمن اقتفى أثرهم و سار على منهجهم فهو السلفي، و من خالفهم في ذلك فهو من الخلف‘‘’’ کہ قرون مفضلہ کے لوگ سلفی تھے اور جو شخص ان کی پیروی کرے اور ان کے طریقہ پر چلے تو اس کا شمار بھی سلفی میں ہوگا اور جو ان کی مخالفت کرے اس کا تعلق خلف سے ہوگا ۔‘‘ نیز محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’السلفية هي أتباع منهج النبيﷺ و أصحابه ، لأنه من سلفنا ، الذين تقدموا علينا ، فأتباعهم هو السلفية‘‘’’ سلفی ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اللہ کے رسول ﷺ اور آپ ﷺ کے اصحاب کے طریقہ پر زندگی گزارتے ہیں ، کیوں کہ وہ ہمارے سلف تھے جو ہم سے پہلے گزر چکے پس ان کی اتباع کرنے والے سلفی ہیں ۔‘‘(اصول منہج السلف اصحاب الحدیث: ۱۷)سلفیت کے نام اور اس کے اوصاف: سلفیت کے بہت سے نام ہیںکچھ نام ذیل میں دئے جارہے ہیں :۱: اہل السنہ و الجماعۃ : یہاں اہل سنت سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے اندر چار چیزیں پائی جائیں:۱: اللہ کے رسول ﷺ اور آپ کے اصحاب کی اقتدا۔۲: حق پر جمع ہونا جس پر کتاب وسنت دلالت کرتے ہوں ۔۳: اس منہج پر چلنا جو در حقیقت اللہ کا دین ہے جس کو اللہ نے نبی ﷺ کے ذریعہ بھیجا ہے اور جس پرآپ کے اصحاب اور تابعین اور تبع تابعین ثابت رہے۔۴:مسلم حاکم وقت کی اطاعت کرنا۔۲: اہل الحدیث : ہر شخص جس نے علم عمل کا مرکز نبی کی سنت بنا رکھا ہو۔امام أحمد طائفہ منصورہ کے بارے میںکہتے ہیں : اگر وہ اہل حدیث نہیں ہیں تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔عبد اللہ بن مبارک طائفہ منصورہ کے بارے میں کہتے ہیں : میرے نزدیک اس سے مراد اہل حدیث ہیں ۔ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: کہ اہل حدیث سے میں ان لوگوںکو مراد نہیں لیتا جو لوگ اپنے سماع ، کتابت اور روایت پر اعتماد کرتے ہیں بلکہ میری مراد ان لوگوں سے ہے جو ان کو اچھی طرح سے حفظ کرنے ، جاننے اور سمجھنے والے ہوں بلکہ ظاہری اور باطنی طور پر اس پر عمل کرنے والے ہوں ۔علامہ ابن تیمیہ کے قول کا مطلب یہ ہے کہ اہل الحدیث سے مرادصرف محدثین نہیں ہیںجیسا کہ آج کل یہ مغالطہ عام کیا جارہا ہے ۔ بلکہ اہل الحدیث سے مراد محدثین حدیث سے شغف رکھنے والے اور حدیث پر عمل کرنے والے سبھی ہیں۔۳: سواد أعظم : اس سے مراد اللہ کے رسول ﷺ اور صحابہ کرام ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے دین کی پیروی کی ۔ اس لئے ان کی اتباع ضروری ہے کیوں کہ جس طریقہ سے انہوں نے دین کو سمجھا ، جانا اور عمل کیا ہے اسی طرح سے ہمیں بھی اپنی زندگی گزارنی ہے ۔اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہے :عن ابن عمر :’’ أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال إن الله لا يجمع أمتي أو قال أمة محمد صلى الله عليه و سلم على ضلالة ويد الله مع الجماعة‘‘۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے :’’کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: میری امت ضلالت پر جمع نہیں ہو سکتی اور اللہ تعالیٰ کاہاتھ جماعت کے ساتھ ہے ‘‘۔ (سنن الترمذي شاكر + ألباني :۴؍۴۶۶)۴:فرقہ ناجیہ : یہ نام اللہ کے رسول ﷺ کی ایک حدیث کے مفہوم سے لیا گیا ہے ۔عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَليْهِ وسَلَّمَ : ’’افْتَرَقَتِالْيَهُودُ عَلٰى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، فَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ ، وَافْتَرَقَتِالنَّصَارٰى عَلٰى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، فَإِحْدَى وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ ، وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ ،وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَتَفْتَرِقَنَّ أُمَّتِي عَلٰى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً ، وَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ ،وَثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ هُمْ ؟ قَالَ : الْجَمَاعَةُ‘‘.عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ یہود اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے ایک فرقہ جنت میں اور ستر فرقے جہنم میں جائیں گے ۔ نصاریٰ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے ایک جنت میں اور باقی جہنم میں ۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے میری امت میں تہتر فرقے ہوگے بہتر جہنم میں اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا ۔ کہا گیا اے اللہ کے رسو ل: وہ کون لوگ ہیں: تو آپﷺ نے فرمایا : جماعت ‘‘۔ (سنن ابن ماجة ـ محقق ومشكول:۵؍۱۲۸)۵: طائفہ منصورہ: اس نام کی دو وجہ ہے :پہلی وجہ : اللہ اس گروہ کی مدد اور تائید کرتا ہے ۔دوسری وجہ : یہ گروہ حق کی مدد کر نے والا اور اس پر آنے والی مصیبتوں کا دفاع کرنے والا ہے ۔اور یہ دونوں معانی صحیح ہیں ان کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے ۔ اللہ کے رسول کی حدیث ہے :عن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم:’’ إنما أخاف على أمتي الأئمة المضلين قال وقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا تزال طائفة من أمتي على الحق ظاهرين لا يضرهم من يخذلهم حتى يأتي أمر الله‘‘۔ثوبان رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہتے ہیں : اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : کہ میں اپنی امت میں گمراہ کرنے والے ائمہ سے ڈرتا ہوں ۔ میری امت میں ایک جماعت ایسی ہو گی جو حق پر رہے گی ان کو ان کی مخالفت کرنے والے کچھ بھی نقصان نہیں پہچا سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے ۔ (سنن الترمذي – شاكر + ألباني:۴؍۵۰۴)۶: غرباء: اس سے مرادوہ وقت ہے جس میں مسلمان تعداد کے اعتبار سے کم تھے ۔ لیکن وہ حق پر تھے اسی حق پر ہونے کی وجہ سے وہ پوری دنیا میں چھا گئے۔ یہ نام اللہ کے رسول ﷺ کے قول سے اخذ کیا گیا ہے ۔عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صلى الله عليه وسلم:’’ بَدَأَ الإِسْلَامُغَرِيبًا وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا فَطُوبٰى لِلْغُرَبَاءِ ‘‘.ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اسلام غربت اور اجنبیت کی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب اسی اجنبیت اور غربت کی طرف لوٹ آئے گا ۔ تو غربا ءکے لئے خوشخبری ہے‘‘ ۔ (صحيح مسلم ـ مشكول وموافق للمطبوع:۱؍۹۰)منہج سلف کیوں ضروری ؟ سلف کی اتباع ضروری ہے اس میں کسی کو اختیار نہیں ہوسکتا۔یہ دراصل شریعت کے دوسرے واجبات ہی کی طرح ہے۔کچھ دلیلیں مندرجہ ذیل ہیں :قرآن کی دلیل: اللہ کا فرمان ہے :{ وَمَن يُّشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِالْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلّٰى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا }’’اور جو حق کے واضح ہونے کے بعد اللہ کے رسول ﷺ سے دشمنی کرتا اور مسلمانوں کے راستہ کے علاوہ کی پیروی کرتا ہے ہم اس کو اسی طرف پھیر دیں گے جس طرف وہ پھر گیا ہے اور ہم اس کو جہنم میں ڈال دیں گے اور جہنم بہت برا ٹھکانا ہے‘‘ ۔ (سورۃ النساء :۱۱۵)ابن کثیر رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں ’’ مومنوں کی راہ کے علاوہ کوئی اور راہ اختیار کرنا در حقیقت رسول کی مخالفت ہے کیوں کہ کبھی تو شارع کی طرف سے منصوص اور انکار ہوتا ہے اور کبھی اختلاف اس چیز کے سلسلے میں ہوتا ہے جس پر امت متفق ہوتی ہےاور اس میں ان کا اتفاق معلوم اور ثابت شدہ ہوتا ہے۔(تفسیر ابن کثیر ) امر واقعہ بھی یہی ہے کہ سلف کا منہج ہی ہماری کامیابی کاضامن ہے ۔ اللہ کا فرمان ہے :{ وَالسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍرَّضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَالِکَالْفَوْزُ الْعَظِيمُ}’’اور جو انصار و مہاجرین سب سے آگے نکل جانے والے ہیں ، اوروہ لوگ جنہوں نے نیک کاموں میں ان کی پیروی کی وہ اللہ سے راضی ہیں اور اللہ ان سے راضی ہے ۔ اللہ نے ان کے لئے جنت تیار کر رکھی ہے جس کے نیچے سے نہریں جاری ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے ۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے‘‘۔(سورہ توبہ : ۱۰۰)اس آیت میں اللہ نے صحابہ کرام کے راستہ کی تعریف کی ہے اور ان کے لئے بہترین بدلہ کا ذکر کیا ہے ۔اس میں دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہے توان کے راستے سے بھی راضی ہے اوراللہ جس چیز سے راضی ہے وہی ہماری اتباع ہے۔سنت سے دلیل:۱:’’خَيْرُ أُمَّتِى الْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُونِى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ‘‘۔’’آپ ﷺ کا فرمان ہے : سب سے بہتر زمانہ میرا زمانہ ہے پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہونگے پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہونگے‘‘۔ (صحيح مسلم ـ مشكول وموافق للمطبوع :۷؍۱۸۴) اس سے مراد صحابہ کرام ، تابعین اور تبع تابعین ہیں ۔۲:’’ فإِنَّهُ مَنْ يَّعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِى فَسَيَرٰى اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِى وَسُنَّةِالْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ تَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الأُمُورِفَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ‘‘.اللہ کےرسول ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا:’’ کہ تم لوگوں میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت سے اختلافات دیکھے گا ایسی صورت میں تمہارے اوپر میری اورہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت کا التزام ضروری ہے ۔تم اس کو اپنے دانتوں سے اچھی طرح سے پکڑ لو اورنئی نئی چیزوں سے بچو کیونکہ ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے‘‘۔ (سنن أبي داؤدـ محقق وبتعليق الألباني :۴؍۳۲۹)وجہ استدلال: ان دونوں حدیثوں میں صحابہ کرام اور تابعین اور ان کے منہج کی فضیلت کے سلسلے میں دلالت موجود ہے ۔ یہ فضیلت بتاتی ہےکہ اختلاف اور افتراق کے وقت انہیں کا منہج ہمارے لئے ضروری ہے۔سلف کے اقوال سے دلیل: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ’’اتبعوا و لاتبتدعوا، فقد كفيتم ، كل بدعة ضلالة‘‘ ’’تم لوگ اتباع کرو ابتداع (نئی چیزیں ایجاد )مت کرو تمہارے پاس جو ہے وہ کافی ہے، ہر بدعت گمراہی ہے ‘‘۔اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’اصبر على السنة ، و قف حيث وقف القوم ، و قل بما قالوا و كفوا عما كفوا عنه و اسلك سبيل سلفك الصالح ، فإنه يسعك ما وسعهم‘‘ ’’سنت پر صبر کرو اور وہاں رک جاؤجہاں سلف رک گئے۔اوروہی کہو جو انہوں نے کہا ۔اور ان چیزوں سے رک جاؤجن سےوہ لوگ رک گئے اور سلف صالحین کے طریقہ پر چلو کیو ں کہ جو چیزان کے لئے کافی اور کشادہ رہی تمہیں بھی کافی اور کشادہ ہوگی ‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا :’’عليك بآثار من السلف و إن رفضك الناس ، و إياك و آراء الرجال و إن زخرفوالك بالقول فإن الأمر ينجلي و أنت منه على صراط المستقيم‘‘’’ سلف کے آثار پر تم چلو گر چہ لوگ آپ کو دھتکار دیں، اور لوگوں کی آرا اپنانے سے بچیں ان کے انداز کتنے ہی دل کش کیوں نہ ہوں کیوں کہ معاملہ واضح ہے اورتم اس حوالے سے سیدھی راہ پر ہو‘‘۔ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے :’’ إن الله نظر في قلوب العباد فوجد قلب محمد صلى الله عليه و سلم خير قلوب العباد فاصطفاه لنفسه فابتعثه برسالته ثم نظر في قلوب العباد بعد قلب محمد فوجد قلوب أصحابه خير قلوب العباد فجعلهم وزراء نبيه يقاتلون على دينه‘‘۔’’کہ اللہ نے بندوں کے دلوں کی طرف دیکھا تو محمد ﷺ کے دل کو سب سے اچھا پایا، سو آپ ﷺ کو اللہ نے اپنے لئے چن لیا اورخلعت رسالت دے کر مبعوث فرمایا پھر اللہ نے بندوں کے دلوں کو دیکھا تو اصحاب محمد کے دلوں کو محمد ﷺ کے دل کے بعد بندوں کے دلوں میں سب سے اچھا پایا سو اللہ نے ان کو اپنے نبی کا وزیر بنا دیا ان لوگوں نے ان کے دین کی حفاظت کے لئے قتال کیا ‘‘۔ ( مسندأحمدبن حنبل:۱؍۳۷۹)۔ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں :لَا عَيْبَ عَلٰى مَنْ أَظْهَرَ مَذْهَبَ السَّلَفِ وَانْتَسَبَ إلَيْهِ وَاعْتَزَى إلَيْهِ بَلْ يَجِبُقَبُولُ ذَالِکَ مِنْهُ بِالِاتِّفَاقِ . فَإِنَّ مَذْهَبَ السَّلَفِ لَا يَكُونُ إلَّا حَقًّا .جو مذہب سلف کااظہار کرے اور اس کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس کے لئے کوئی عیب نہیں ہے بلکہ اس کو متفقہ طور پر قبول کرنا ضروری ہے کیوں کہ مذہب سلف ہی حق مذہب ہے ۔ ( مجموع الفتاوى:۴؍۱۴۹)قرآن اور احادیث کے نصوص نیز علما ء کے اقوال سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ منہج سلف کی ابتاع ضروری ہے ۔بشکریہ فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان اینڈ اعتدال ڈاٹ کم-

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ

خانہ کعبہ/ بیت اللہ کا محاصرہ /حملہ (تالیف عمران شہزاد تارڑ) 1979 کو تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن سعودی عرب می...